Stay Home Stay Safe

جب آپ کرونا میں مبتلا ہوتے ہیں تو آپ کو بہت تیز بخار ہوجاتا ہے اتنا تیز جتنا آپ کو اپنی زندگی میں کبھی نہ ہوا ہوگا یہ نارمل فلو والے بخار سے بہت زیادہ ہوتا ہے آپ کی سانس بہت مشکل سے آ رہی ہوتی ہے جیسے آپ کی ناک میں کوئی اسفنج پھنسا ہوا ہو پھر آپ سانس لینے کیلئے زور لگاتے ہیں تاکہ آپ کے پھیپھڑوں میں آکسیجن بھر جائے مگر پھر بھی آپ کامیاب نہیں ہوتے اب آپ ڈر جاتے ہیں آپ کو بہت زیادہ کھانسی آتی ہے آپ جتنی دفعہ سانس لینے کی کوشش کرتے ہیں آپ کا سینہ، بازو، انگلیاں، پیٹ اور پیروں میں درد ہونا شروع ہو جاتا ہے یہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے آپ آکسیجن کو ناک کے ذریعے کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوتے ڈاکٹر آپ کو مصنوعی سانس ناک کے ذریعے دیتے ہیں جس سے آپ کی ناک میں جلن شروع ہو جاتی ہے یہ مزید تکلیف دہ ہوتا ہے پھر ڈاکٹر آپ کے گلے میں سوراخ کر کے نالیاں ڈالتے ہیں تاکہ آپ کے پھیپھڑوں تک آکسیجن پہنچ جائے یہ مزید تکلیف دہ اور مشکل ہوتا آپ کسی سے بات بھی نہیں کر سکتے ہیں نہ کچھ کھا سکتے ہیں 
loading...


آپ ایک بند کمرے میں ہوتے ہیں جہاں آپ سے کوئی نہیں مل سکتا آپ کے والدین، بیوی بچے، بہن بھائی، عزیز رشتہ دار سب آپ سے دور ہوتے ہیں کیونکہ یہ ان کو بھی لگ سکتا ہے جو آپ کو مار رہا ہے 
آپ اپنے آپ کو اکیلا محسوس کرتے ہیں اور رونا شروع کردیتے ہیں آپ کو موت سے ڈر لگنا شروع ہوتا ہے آپ اپنے پیاروں کو یاد کر کے روتے ہیں اس سے آپ کی صورت حال مزید خراب ہو جاتی ہے آپ کو آکسیجن کی کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے اور آپ کے ضروری اعضا گردے، دل وغیرہ آپ کا ساتھ چھوڑنا شروع کر دیتے ہیں آپ سخت تکلیف میں اکیلے کمرے میں ہوتے ہیں جب ڈاکٹر کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ نہیں بچیں گے تو وہ آپ کو اکیلا چھوڑ دیتے ہیں اور اپنی توانائیاں دوسرے مریضوں پر لگاتے ہیں 

یہ وقت ہوتا ہے جب آپ سمجھتے ہیں کہ آپ سے گھر میں رہنے کو اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کو کیوں کہا جا رہا تھا مگر اس وقت دیر ہو چکی ہوتی ہے 

برائے مہربانی گھر میں رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اپنے لئے اپنے پیاروں کے        

#Saty_Home
#Stat_Safe

Post a Comment

0 Comments