خواب میں مٹی کا غبار دیکھنا, خواب میں عمارت بنانا, خواب میں سواری دیکھنا


خواب میں سواری دیکھنا

اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ چوپائے پر سوار ہو رہا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اپنی خواہشات پر غالب آئے گا۔اور جانوروں پر سواری عزت اور غلبہ کی نشانی ہو تی ہے۔


خواب میں عمارت بنانا

اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اس نے ویران جگہ میں مسجد یا مدرسہ کی عمارت بنائی ہے۔تو یہ دین کی صلاح اور آخرت کے ثواب پر دلیل ہے۔اور یہ دیکھے کہ ویران جگہ اپنے لئے عمارت بنائی ہے تو دلیل ہے کہ دنیاکا فائدہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ معلوم جگہ ویران ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ بلا اور مصیبت میں گرفتار ہوگا۔


خواب میں مٹی کا غبار دیکھنا

اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اس کی کسی بھی چیز پر مٹی یا غبارجما ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اسے اسی قدر مال حاصل ہو گا۔اور یہ دیکھے غبار زمین سے آسمان تک ہے تو دلیل ہے کہ علاقے کے لوگ جو کام کرتے تھے رک جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments