پہلا فولڈ ایبل موبائل فون متعارف


امریکی کمپنی نے دنیا کا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرواتے ہوئے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا۔



چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی تقریب کے دوران امریکا کی غیر معروف کمپنی ’رائل‘ نے ’فلیکس پائی‘ نامی اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کا امتزاج متعارف کروایا جو رواں برس دسمبر سے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ فلیکس پائی ویسے تو اسمارٹ فون ہے مگر اس کا ایل سی ڈی ڈسپلے ٹیبلیٹ کی طرح بڑا دیا گیا مگر ایک اچھی خاصیت یہ ہے کہ اس کو صارف فولڈ کر کے جیب میں اسمارٹ فون کی طرح آسانی سے رکھ سکتا ہے۔



فون کو کھول کر دیکھا جائے تو اس کی اسکرین کا سائز 7.8 انچ ہے جو اب تک سام سنگ اور آئی فون جیسے کمپنیاں نہیں بنا سکیں جبکہ اس اسمارٹ فون کو فولڈ کر دیا جائے تو 3 چھوٹی اسکرینز سامنے آجاتی ہیں۔ رائل کمپنی کے چیف اگیزیکٹو آفیسر نے دعویٰ کیا کہ ’فلیکس پائی کو تیار کرتے وقت اس بات کا ماہرین نے خاص خیال رکھا کہ اس کو فولڈ کرنے سے اسکرین میں خرابی پیدا نہ ہو‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ فون میں ہائی ریزولیشن پکچر کوالٹی اور کنٹراسٹ، وائیڈ اینگل فیچرز شامل کیے گئے جو اب تک کسی بھی کمپنی نے متعارف نہیں کروائے۔

دیکھیں اس ویڈیو میں۔


Post a Comment

0 Comments