ہیواوے نے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا


ہیواوے نے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
ویسے تو ایپل کے آئی فون کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے مگر جہاں تک فروخت کی بات ہے تو کافی عرصے پہلے ہی سام سنگ نے اسے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

مگر اب ایپل کو ایک اور دھچکا لگا ہے اور اس سے عالمی سطح پر دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی کا اعزاز بھی چھن گیا ہے اور ایسا ایک چینی کمپنی نے کیا ہے۔ جی ہاں چینی کمپنی ہیواوے نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت میں پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن نامی کمپنی کے مطابق یکم اپریل سے 30 جون تک (دوسری سہ ماہی) کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے ہیواوے سام سنگ کے بعد دوسری بڑی کمپنی بن گئی۔ اس عرصے کے دوران ہیواوے نے 5 کروڑ 42 لاکھ فونز دنیا بھر میں بھیجے جو کہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلےم یں 40.9 فیصد زیادہ تھے۔ اس کے مقابلے میں ایپل نے اس عرصے میں 4کروڑ 13 لاکھ فونز فروخت کیے جو کہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ تھے۔

Post a Comment

0 Comments