چکن تکہ سموسے

چکن تکہ سموسے

چکن تکہ سموسے
اجزا
  • چکن بریسٹ: 2 عدد
  • لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ
  • تکہ مصالحہ: 2 سے 3 کھانے کے چمچ
  • سموسہ پٹی: 10 عدد
  • انڈہ پھینٹا ہوا: 1 عدد
  • لہسن ادرک کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ
  • نمک: حسب ضرورت

ترکیب
چکن بریسٹ پر اچھی طرح تکہ مصالحہ لگا کر ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔ ایک پین میں 2 سے 3 کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے اس میں چکن شامل کر کے پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔ اب اسے فوڈ پروسیسر میں شامل کر کے پیس لیں اور باقی کے تمام اجزا بھی شامل کردیں۔ پھر سموسہ پٹی میں چکن مکسچر رکھ کر سموسہ کی شکل میں فولڈ کریں اور انڈے کی مدد سے کناروں کو بند کردیں۔ گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ سموسے سنہرے ہو جائیں۔ کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

Post a Comment

0 Comments