انڈے کا پراٹھا

انڈے کا پراٹھا
اجزا

گوندھا آٹا: 2 پراٹھوں کا
انڈے: 2 عدد
پیاز: 1 عدد
ہری مرچ: 3 عدد
ہرا دھنیہ: 2 کھانے کے چمچ
زیرہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ: آدھا چائے کا چمچ
نمک: حسب ذائقہ
گھی: حسب ضرورت

ترکیب
ایک پیالے میں انڈے، پیاز، ہری مرچ (باریک کتر کے)، ہرا دھنیہ، زیرہ پاؤڈر، سرخ مرچ اور نمک مکس کرلیں۔ پراٹھا بنانے کے لیے نان اسٹک توا استعمال کریں۔ پراٹھا بنا کے توے پر ڈالیں پھر پلٹ کے اس کے اوپر والے حصے پر انڈے والا آھا مکسچر ڈال دیں۔ تھوڑا سا گھی ڈال کے اسے پلٹ دیں۔ دوسری طرف بھی گھی لگا کے پراٹھا تل لیں۔

گرما گرم پراٹھا نوش کریں۔

Post a Comment

0 Comments