چٹخارے دار آلو آم چاٹ

چٹخارے دار آلو آم چاٹ
اجزاء

  • ابلے ہوئے آلو 3 عدد
  • سخت آم 3 عدد
  • کریم ایک کپ
  • مایونیز 4 کھانے کے چمچ
  • ہرا دھنیا 2 گٹھی (کاٹ لیں)
  • کشمش 4 کھانے کے چمچ
  • ملک آئس کیوب ایک کپ
  • کالی مرچ پسی حسب ذائقہ
  • مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • چینی حسب ذائقہ (صوابدیدی)

ترکیب

ایک برتن میں مایونیز، کریم، مسٹرڈ پیسٹ، کالی مرچ اور چینی کو اچھی طرح مکس کرلیں۔اب اس میں آم کا گودا اور آلو کو خوب مکس کریں۔آخر میں اسے پلیٹوں یا ڈشز میں نکال کر اس کے اوپر آئس کیوب، ہرا دھنیا اور کشمش سجائیں اور نوش فرمائیں۔

Post a Comment

0 Comments