دنیا کا سب سے بد صورت کتا


دنیا کا سب سے بدصورت کتا
انگلش بل ڈاگ زا زا کو دنیا کے سب سے بد ہیبت اور بد صورت کتے کا خطاب دے دیا گیا ہے۔

اپنی منہ سے لٹکتی لمبی زبان اور اس سے بہتی رال اور تھوک کے ساتھ زا زا نے دنیا کے بدصورت ترین کتا ہونے کا اعزاز پا لیا۔ پیٹالوما میں ہونے والے اس مقابلے میں بڑے بڑے سورما میدان میں اترے، تاہم اس بدصورتی کا تاج زا زا کے سر پر سجایا گیا۔

گلے میں گلابی پٹا پہنے اور اسی رنگ کی میچنگ نیل رنگ لگائے زا زا پورے آب و تاب کے ساتھ مقابلے کیلئے اسٹیج پر آیا، تو ججز کو فیصلہ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔ اسٹیج پر زا زا کے ہمراہ 14 امیدواروں میں یہ مقابلہ ہوا۔ نو سالہ زا زا کی زندگی اس مقابلے سے قبل کئی سخت ادوار سے گزری، جنہیں کامیابی سے عبور کرکے زا زا اس اسٹیج تک پہنچا۔

اس سے قبل زا زا نیلامی میں فروخت ہوا۔ زا زا نے اپنی زندگی کے 5 سال پپی مل میں بھی گزارے۔ زا زا کے مالک نے زا زا کو ایک پالتو جانوروں کی ویب سائٹ سے خریدا تھا۔

Post a Comment

0 Comments