گرمیوں میں آم کا فالودہ گھر پر بنائیں ۔۔



آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، اور اس پھل کی وجہ سے ہی لوگ گرمی کے موسم کا بےصبری سے انتظار کررہے ہوتے ہیں۔

آم کے آتے ہی لوگ اسے ساتھ مختلف مختلف ترکیبوں کے ساتھ تیار کرتے ہیں۔

کوئی آم کا شیک بناتا ہے تو کوئی آم کا میٹھا، کسی کے گھر آم کی چٹنی بنتی ہے تو کوئی فروٹ چاٹ میں آم شامل کرتا ہے۔

لیکن یہاں آم کے فالودے کی وہ مزیدار ترکیب بتائی جارہی ہے، جو شاید آپ نے اس سے قبل نہیں سنی ہوگی۔

بازاروں میں فالودہ کھانا پسند کرنے والے افراد اب اپنے گھر میں اس آم کے فالودے کی آسان ترکیب اپنا کر بنائیں، یقیناً آپ اپنے گھر والوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔

آم کا فالودہ
:اجزاء

آم - ½ کلو

دودھ - ایک اور ½ لیٹر

چینی - ایک کپ

الائچی پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ

چاول کا آٹا - ایک اور ½ کھانے کا چمچ

پستا کٹا ہوا - دو سے تین کھانے کے چمچ

بادام کٹا ہوا - دو سے تین کھانے کے چمچ

عرق گلاب - ایک کھانے کا چمچ

کھویا - 50 گرام

سجاوٹ

آم

تخم ملنگا

لال شربت

برف

سوئیاں

:ترکیب
پھلوں کے بادشاہ آم کو کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں، ان کیوبز کو بلینڈر میں بلینڈ کرلیں اور ایک سائڈ پر رکھ دیں۔

ایک پتیلی میں دودھ ڈال کر ابال لیں، اس میں چینی، الائچی پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 5 منٹ کے لیے پکا لیں۔

پکے ہوئے اس دودھ میں سے آدھا نکال کر الگ جگ میں رکھ لیں اور بعد میں استعمال کے لئے ٹھنڈا کرلیں۔

ایک پیالے میں دو چائے کے چمچ دودھ میں چاول کا آٹا مکس کریں اور پکے ہوئے دودھ میں اسے شامل کرلیں اور 5 سے 6 منٹ کے لیے اچھی طرح پکائیں۔

بعدازاں پستا، بادام اور عرق گلاب شامل کرکے دودھ کو اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہوجائے۔

آنچ سے ہٹا کر کھویا شامل کریں، اچھی طرح ملا کر ٹھنڈا کرلیں۔

اس دودھ میں بلینڈ ہوا آم شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اس دودھ کو گلاس میں شامل کریں 6 سے 8 گھنٹوں کے لیے جما دیں تاکہ کلفی بن جائے۔

:سجاوٹ

جمی ہوئی اس کلفی کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

گلاس میں آم کو کاٹ کر ڈالیں، اس پر تخم ملنگا، لال شربت، برف، سویاں، آم کی کلفی، ٹھنڈا دودھ اور بادام ڈال کر گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

Post a Comment

1 Comments